Act to Change bitmap22
Act to Change bitmap25
Act to Change bitmap24

Resources (اردو)

If you want to act to put an end to bullying, here are a few resources and other helpful information in your language to show you how.

غنڈہ گردی کیاہے؟

نڈہ گردی کسی شخص کو نشانہ بناکر جارحیت کرنے یا تکلیف پہنچانے والا برتاؤ ہے جس کا مقصد علاحدگی کا احساس پیدا کرنا ہوتا ہے۔ غنڈہ گردی کی کئی شکلیں ہو سکتی ہیں اور آپ اس کی شناخت ان عام نوعیتوں کے رویے کی تلاش کے ذریعے کرسکتے ہیں۔

زبانی غنڈہ گردی بیہودہ باتیں کہنا یا لکھنا ہے۔ اس میں شامل ہیں:

  • تنگ کرنا، طعنہ دینا یا گالی گلوج کرنا
  • نا مناسب جنسی تبصرے
  • نقصان پہنچانے کی دھمکی دینا

سماجی غنڈہ گردی کا تعلق کسی شخص کی شہرت یا رشتوں کو مجروح کرنے سے ہے۔ اس میں شامل ہیں:

  • کسی کو قصد ا نظرانداز کرنا
  • دوسروں سے یہ کہنا کہ وہ فلاں شخص سے دوستی نہ کریں
  • کسی کے بارے میں افواہیں پھیلانا
  • س ر عام دانستہ طور پر کسی کو شرمندہ کرنا

جسمانی غنڈہ گردی کسی شخص کے جسم کو تکلیف یا اس کی املاکات کو نقصان پہنچانا ہے۔ اس میں شامل ہیں:

  • ضرب لگانا، لات مارنا یا کوئی چی چبھانا
  • تھوکنا
  • گرانا یا دھ ک ا دینا
  • کسی کی چی یں لے لینا یا توڑنا

سائبر غنڈہ گردی ایسی غنڈہ گردی ہے جو آن لائن سوشل میڈیا، متنی پیغامات، گفتگو اور ویب سائٹ کے ذریعے ہوتی ہے۔ اس میں شامل ہیں:

  • غیر مطلوب یا بیہودہ متنی پیغامات یا ای میل
  • ای میل کے ذریعے ارسال کردہ یا سوشل نیٹ ورکنگ سائٹوں پر ارسال کردہ افواہیں
  • شرمندہ کرنے والی تصویریں، ویڈیوز، ویب سائٹیں اور جعلی پروفائل ارسال کرنا
  • سائبر غنڈہ گردی کی انفرادیت اس لیے ہے کہ پیغامات اور تصویریں بہت سے ناظرین کو نامعلوم طور پر
    ارسال اور فور ا تقسیم کیے جاسکتے ہیں

سائبر غنڈہ گردی روکنے اور اس کی اطلاع دینے سے متعلق کئی مددگار وسائل ہیں۔
مزید معلوم کے لیے “غنڈہ گردی کیا ہے” اور “سائبر غنڈہ گردی” کے بارے میں StopBullying.gov کے ویب پیج یکھیں

میں یہ کیسے جانوں گا کہ کسی کے ساتھ غنڈہ گردی کی جارہی ہے؟

ہر وہ شخص جس کے ساتھ غنڈہ گردی کی جاتی ہو، مدد کی درخواست نہیں کرے گا۔ تاہم، ایسی کئی علامات ہیں جن کا مظاہرہ وہ اپنے رویہ یا م اجی کیفیت سے کرسکتا ہے جس سے یہ پہچاننے میں آپ کو مدد مل سکتی ہے کہ اس کے ساتھ غنڈہ گردی ہو رہی ہے۔

  • ناقابل وضاحت چوٹیں
  • گمشدہ یا تلف شدہ کپڑے، کتابیں، الکٹرونک سامان، یا زیور
  • باربار سر میں درد یا پیٹ میں درد، بیماری کا احساس یا بیماری کا بہانا
  • کھانے کی عادات میں تبدیلی جیسے اچانک کھانے کا ناغہ کرنا یا بہت زیادہ کھانا شروع کر دینا
  • مشکل سے نیند آنا یا بار بار ڈراؤنا خواب
  • گریڈز میں گراوٹ، اسکول کے کام میں دلچسپی ختم ہونا یا اسکول جانے کا دل نہ چاہنا
  • دوستوں سے اچانک دوری یا سماجی مواقع سے گری
  • بے بسی کے احساسات یا ع ت نفس میں کمی
  • خود تخریبی رویہ مثلا گھر سے بھاگنا، خود کو نقصان پہنچانا یا خودکشی کے بارے میں بات کرنا

اگر آپ کسی کو سنگین پریشانی یا خطرے میں پائیں تو اس مسئلے کو نظرانداز نہ کریں۔ فور ا مدد حاصل کریں۔
ممزید معلوم کے لیے “کون خطرے میں ہے؟” کے بارے میں StopBullying.gov کا ویب پیج دیکھیں

اگر میرے ساتھ غنڈہ گردی کی جارہی ہو تومجھے کیا کرنا چاہیے؟

آپ کے لیے مدد حاصل کرنے کے کئی طریقے ہیں۔

  • کسی قابل اعتبار بالغ شخص کو بتائیں۔ اگر آپ کے ساتھ غنڈہ گردی ہو رہی ہے تو یہ بات آپ کواپنے والدین، اساتذہ، اسکول کے صلاح کاروں، اسکول کے پرنسپل یا کسی دیگر قابل اعتبار بالغ فرد کوبتانی چاہیے۔
  • جو کچھ ہوا ہے اسے لکھیں، اس میں کون شریک تھا اور آپ کے ساتھ کب اور کہاں غنڈہ گردی کی گئی۔ اگر آپ کے ساتھ سائبر غنڈہ گردی کی جارہی ہے تو جو کچھ ہوا ہے اس کے اسکرین شاٹس لے کر(جب بھی ممکن ہو ٹائم اسٹامپس کے ساتھ) تصویریں محفوظ کر لیں۔
  • صاف طور پر بتانے سے نہ ڈریں۔ اپنے کلاس روم، گھر اور کمیونٹی میں اپنے تجربات کے بارے میں بات کرکے مدد حاصل کریں۔
  • باضابطہ شکایت درج کرنے کے بارے میں غور کریں۔
    • اگر آپ کا اسکول جانتا ہو کہ آپ کی نسل، قومی اصل، جنس، معذوری یا مذہب کی وجہ سے آپ کے ساتھ غنڈہ گردی کی جارہی ہے تو کیا ہوا ہے، اس کی تفتیش کے لیے اسکول کو فوری کارروائی کرنی چاہیے۔
    • آپ کے اسکول کو لازم ا ان اقدامات کی آپ کو اطلاع دینی چاہیے جو وہ پریشانی کے خاتمے کے لیے کرے گا اور یہ یقینی بنانے کے لیے کہ غنڈہ گردی رک گئی ہے، انھیں لازم ا آپ کے ساتھ تائیدی کارروائی کرنی چاہیے۔
    • اگر آپ کا اسکول یہ اقدامات نہ کرے تو آپ کو باضابطہ شکایت کرنی چاہیے:

مزید معلوم کے لیے “ابھی مدد حاصل کریں” کے بارے میں StopBullying.gov کا ویب پیج دیکھیں۔

اگر میں کسی کے ساتھ غنڈہ گردی ہوتے دیکھوں تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟

Tاگر آپ کسی کے ساتھ غنڈہ گردی ہوتے دیکھیں تو آپ کے لیے مدد کرنے کے کئی طریقے ہیں:

دوست بنیں:

  • جس شخص سے غنڈہ گردی کی جارہی ہے اس سے بات کریں
  • دوستی اور تعاون کا برتاؤ کریں
  • اسے بتائیں کہ اس کے ساتھ جو ہوا ہے وہ کوئی مذاق نہیں ہے اور یہ کہ آپ اس کے لیے موجود ہیں
  • اس سے پوچھیں کہ آپ اس کی مدد کیسے کرسکتے ہیں

اسے بچ نکلنے میں اس کی مدد کریں:

  • اگر آپ مداخلت کرنے میں خود کو محفوظ سمجھیں تو چلے جانے کا عذر فراہم کرنے کی مہلت پیدا کرکے اس صورت حال سے نکلنے میں غنڈہ گردی کا شکار بننے والے شخص کی مدد کریں
  • مثلا آپ اس طرح کی کوئی بات کہہ سکتے ہیں، “محترمہ لی آپ سے ابھی ملنا چاہتی ہیں،” یا “آؤ چلیں، ہمیں (کلاس، کلب یا کھیل( میں دیر ہو رہیں ہے۔”

غنڈہ گردی کو دلچسپی سے نہ دیکھیں:

  • غنڈہ گردی کے برتاؤ کو دیکھنے، اس پر ہنسنے یا اس کی حمایت کرنے کے بجائے غنڈہ گردی کرنے والے شخص کو بتائیں کہ جو کچھ وہ کر رہا ہے، وہ تفریح یاقابل قبول نہیں ہے۔
  • آپ وہاں سے دور ہٹ سکتے ہیں، یا اس رویے کو نظرانداز کرسکتے ہیں تاکہ غنڈہ گردی کرنے والے پر توجہ دینے والا کوئی نہ رہے

اچھی مثال قائم کریں:

  • غنڈہ گردی مخالف سرگرمیوں اور پروجیکٹوں میں شرکت کرکے اپنے اسکول میں غنڈہ گردی کا مقابلہ کرنے میں مدد کریں
  • اسکول کے کلبوں اور تنظیموں کے ذریعے غنڈہ گردی کی مخالفت کے تئیں بیداری لائیں اور تعاون دیں
  • غنڈہ گردی مخالف پوسٹر مہم شروع کریں، احترام اور تنوع کو فروغ دینے والی نمائشی پیش کشوں میں حصہ لیں
  • غنڈہ گردی کی روک تھام میں مدد کے لیے کم عمر کے طلباء کو مشورہ دیں

قابل اعتبار بالغ افراد کو بتائیں:

  • غنڈہ گردی کی اطلاع قابل اعتبار بالغ افراد کو دیں یا جو کچھ آپ نے دیکھا یا سنا ہے، اس کے بارے میں ان کے لیے تحریری نوٹ چھوڑیں
  • اپنے والدین، استادوں، صلاح کاروں، اسکول کے پرنسپل اور دیگر قابل اعتبار بالغ افراد کو مکمل واقعہ بتائیں۔

مزید معلوم کے لیے “تماشائی سے کچھ زیادہ بنیں” کے بارے میں StopBullying.gov کا ویب پیج دیکھیں۔

اپنے اسکول میں غنڈہ گردی کے بارے میں میں کیا کرسکتا ہو؟

یرا خیال ہے کہ میرے ساتھ غنڈہ گردی کی جارہی ہے

  • بات کریں: اگر کسی شخص کے تبصروں اور اقدامات سے آپ کو تکلیف محسوس ہوتی ہے تو کسی کو بتائیں۔ مسئلہ کو باقی رکھنے یا بڑھانے کے مقابلے میں کسی قابل اعتبار بالغ فرد کوبتانا بہتر ہے۔
  • اس سے واقف ہوں کہ غنڈہ گردی کیا ہے اور یہ کیا نہیں ہے۔ اگر آپ کو اس کی نشاندہی میں سے کوئی بھی نظر آئے تو آپ کو پرسکون اور بااحترام رہنا چاہیے اور جتنی جلد ممکن ہو، کسی بالغ فرد کو بتانا چاہیے۔
  • اگر آپ کو یہ محسوس ہو کہ آپ خود یا دوسروں کو نقصان پہنچانے کے خطرے سے دوچار ہیں تو ابھی مدد حاصل کریں!

کوئی شخص آن لائن یا متنی پیغامات کے ذریعے میرے ساتھ غنڈہ گردی کررہا ہ

  • چونکہ سائبر غنڈہ گردی گمنام طور پر ارسال کی جاسکتی ہے اور فور ا تقسیم کی جاسکتی ہے، کسی قابل اعتبار بالغ فرد سے بات کرنا بہت ضروری ہے، چاہے ایسا کرنے میں پریشانی ہی ہو۔
  • جو کچھ ہوا ہے اس کے اسکرین شاٹس لے کر )جب بھ ممکن ہو ٹائم اسٹامپس کے ساتھ( تصویریں محفوظ کرلیں۔

میرے ساتھ نہیں بلکہ میرے دوست یا ہم جماعت کے ساتھ غنڈہ گردی ہو رہی ہ

میں اپنے اسکول یا کمیونٹی میں غنڈہ گردی روکنا چاہتا ہوں

ہماری ٹول کٹ ہم مضبوطی سے ڈٹے ہیں (Act to Change) دیکھیں اور غنڈہ گردی کے خلاف مضبوطی سے ڈٹے رہنے کا عہد کریں۔

دیگر وسائل میں شامل ہیں:

مزید معلوم کے لیے “آپ کیا کرسکتے ہیں“کے بارے میں StopBullying.gov کا ویب پیج دیکھیں۔

غنڈے کسے نشانہ بناتے ہیں؟

غنڈہ گردی کا واقعہ کسی جگہ بھی ہوسکتا ہے شہروں میں، مضافات میں یا دیہی قصبوں میں۔ ماحول کے اعتبار سے بعض گروپ مثلاہم جنس پرست عورتیں، ہم جنس پرست مرد، دو جنسی افراد یا جنس تبدیل کرا لینے والے ]ایل جی بی ٹی (LGBT) [ نوجوانمعذوریوں سے متاثر نوجوان, انگری ی کی محدود صلاحیت والے نوجوان اور سماجی طور پرتنہا نوجوان جن میں حال ہی میں ترک وطن کرنے والی کمیونٹیاں ہیں غنڈہ گردی کا نشانہ بنائے جاسکتے ہیں۔

عموم ا غنڈے انہیں نشانہ بناتے ہیں جو:

  • اپنے برابر کے لوگوں سے مختلف نظر آئیں مثلا زیادہ موٹا یا دبلاپن، عینک لگانا یا مختلف لباس پہننا جن میں مذہبی اور ثقافتی علامات شامل ہیں، اسکول میں نیا ہونا یا بچوں کے الفاظ میں “تحمل و برداشت” سے کام نہ لے پانا
  • کم ور سمجھے جاتے ہوں یا اپنا دفاع کرنے سے قاصر ہوں
  • افسردہ ہوں، مضطرب ہوں یا ع ت نفس میں کمی کا احساس رکھتے ہوں
  • دوسروں کے مقابلے میں کم مقبول ہوں یا ان کے چند ہی دوست ہوں
  • دوسروں سے میل جول نہیں رکھتے، غصہ والے اور پراشتعال نظر آتے ہوں یا توجہ کے لیے دوسروں کو دشمن بنا لیتےہوں

اگر کوئی ان زمروں میں آتا ہے تو بھی اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان کے ساتھ غنڈہ گردی کی جائے گی۔ یہی وجہ ہے کہ اسکول میں غنڈہ گردی کے بارے میں بات کرنا ضروری ہے۔

مزید معلوم کے لیے “کون خطرے میں ہے؟” بارے میں StopBullying.gov کا ویب پیج دیکھیں۔

کوئی شخص غنڈہ گردی سے کیسے متاثر ہوسکتا ہے؟

غنڈہ گردی ہر شخص کو متاثر کر سکتی ہے جن میں غنڈہ گردی کا شکار ہونے والے، غنڈہ گردی کرنے والے اور غنڈہ گردی دیکھنے والے سب شامل ہیں۔ غنڈہ گردی کا تعلق ذہنی صحت کے مسائل، نشہ آور اشیاء کے استعمال اور خودکشی سے ہے۔

غنڈہ گردی کا نشانہ بننے والے افراد کے مندرجہ ذیل تجربات سے گ رنے کا امکان ہے:

  • افسردگی اور اضطراب، اداسی اور تنہائی کا شدید احساس، سونے اور کھانے کے معمولات میں تبدیلیاں، پہلے کی طرح سرگرمیوں سے لطف اندوزی کا خاتمہ یہ مسائل بلوغت کے دوران بھی باقی رہ سکتے ہیں
  • صحت کی خرابیاں
  • علمی تحصیلات میں کمی گریڈ اور معیار بند جانچوں کے اسکور اور اسکول کی سرگرمیوں میں شرکت
  • غنڈہ گردی کا نشانہ بننے والے طلباء کے کلاسوں سے غیرحاضر رہنے، ناغہ کرنے اور اسکول دینے کا امکان زیادہ رہتا ہےچھوڑ

مزید معلوم کے لیے “غنڈہ گردی کے اثرات” کے بارے میں StopBullying.gov کا ویب پیج دیکھیں۔

میں ماں/باب یا مدد پر آمادہ بالغ فرد ہوں۔ میں غنڈہ گردی کے بارے میں بات کیسے کروں اور میں کیا کرسکتا ہوں؟

والدین، افراد خاندان اور دیگر نگہداشت کرنے والے بالغ افراد غنڈہ گردی روکنے یا اس پر توجہ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ یہاں بچوں اور نوعمروں سے غندہ گردی کے بارے میں بات کرنے سے متعلق بعض مختصر اشارے دیے جارہے ہیں:

مزید معلوم کے لیے “غنڈہ گردی کے بارے میں بات چیت کیسے کریں؟” (“How to Talk About Bullying”) کے بارے میں StopBullying.gov کا ویب پیج دیکھیں۔

#تبدیلی کے لیے حرکت میں آئیں (ActToChange#) کیا ہے؟

ActToChange# ایک عوامی بیداری مہم ہے جو خصوص ا ایشیائی امریکی اور پیسفک آئی لینڈر [Asian American and Pacific Islander (AAPI)] کمیونٹی میں غنڈہ گردی سے نمٹنے کے لیے کام کرتی ہے۔

پورے ملک میں بچوں اور نوعمروں کے ساتھ غنڈہ گردی ہوتی ہے۔ بدقسمتی سے، غنڈہ گردی کا نشانہ بننے والے بہت سے AAPI نوجوانوں کو غنڈہ گردی کا واقعہ ہونے پر مختلف تہذیبی مذہبی اور/یا لسانی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو مدد کے حصول میں حائل ہوتی ہیں۔

لیکن یہ جاننا ضروری ہے کہ:

  • آپ تنہا نہیں ہیں۔
  • غنڈہ گردی قابل قبول نہیں ہے۔
  • آپ – طالب علم، دوست، والدین، ٹیچر کی حیثیت سے — اپنی کمیونٹی میں غنڈہ گردی روکنے کے لیے کچھ کرسکتے ہیں۔

اس کے بارے میں جانیں۔ اس کے بارے میں بات کریں۔ اسے روکیں۔ ActToChange#.